سانحہ درینگڑھ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ، 2سہولت کار گرفتار

  • July 14, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 294 Views

کوئٹہ+مستونگ(نامہ نگار+این این آئی)سانحہ درینگڑھ کی ایف آئی آرنامعلوم افراد کیخلاف درج کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق سانحہ درینگڑھ جس میں نواب زادہ سراج خان رئیسانی سمیت 129 افراد شہید ہو گئے تھے المناک واقعہ کی ایف آئی آر لیویز صدر تھانہ ولی خان میں نائب تحصیلدار تھانہ درینگڑھ غلام مصطفی کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف درج کی گئی۔ ایف آئی آر نمبر 16.2018 جس میں 302۔ 324۔. . 109c 7ATA C3.4 5 Exp کے دفعات شامل کئے گئے ہیں۔ جبکہ واقع کی تحقیقات کے لیے لیویز صدر تھانہ ولی خان کے تحصیلدار بلند خان کو تفتیشی آفیسر مقرر کیا گیاہے۔دریں اثناء مستونگ خودکش دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے دو سہولت کار گرفتار ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے سانحہ مستونگ کے مبینہ دہشتگرد کے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور دھماکے سے 2 روز قبل افغانستان سے چاغی پہنچا جہاں سہولت کاروں نے اسے اپنے پاس ٹھہرایاذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سراج رئیسانی کے جلسے میں خود کش حملہ کرنے والا مبینہ دہشتگرد پہلی صف میں بیٹھا تھا گرفتار افراد کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید کاروائیاں بھی متوقع ہیں ۔