نواب عالی بگٹی کی قتل اقدام قتل اور اغواء سمیت پانچ مقدمات میں ضمانت

  • July 12, 2018, 9:26 pm
  • National News
  • 167 Views

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے نواب میر عالی بگٹی کی پانچ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس نذیر احمد لانگو نے نواب میر عالی بگٹی کی درخواستوں کی سماعت کی نواب میر عالی بگٹی اور انکے وکیل عامر لہڑی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت نے نواب میرعالی بگٹی کی پانچ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی نواب میر عالی بگٹی اقدام قتل، اغوا برائے تاوان سمیت 5 مقدمات میں نامزد ہیں نواب میر عالی بگٹی پی بی 10 ڈیرہ بگٹی سے آزاد امیدوار ہیں اس سے قبل نواب میں عالی بگٹی نے پانچوں مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کررکھی تھی۔