33سالوں سے دور اقتدار میں رہنے والوں کا احتساب کیا جائے ،سردار یار محمد رند

  • July 12, 2018, 9:24 pm
  • National News
  • 259 Views

گنداواہ (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر و حلقہ این اے 260کچھی ،جھل مگسی کم نصیر آبا د کے امیدوار سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ 33سالوں سے دور اقتدار میں رہنے والوں کا احتساب کیا جائے ۔کہ انھوں نے ہر پانچ سالوں میں 22ارب روپے کہاں پر خرچ کیئے یہاں پر عوام پینے کے پانی ، تعلیم ، صحت کی سہولیات سے محروم ہیں ۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گنداواہ شہر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میر اایمان ہے کہ میں ہمیشہ آپ کی خدمت کی ہے چاہے اقتدار میں رہا ہوں یا نہ میں نے علاقے میں اپنے غریب عوام کے بچوں چاہے بوٹ پالش کرنے والاہو ریڑہی والا ہو ان سب کے بچوں کے لیئے ایک بہرین تعلیمی ادارہ قائم کیا ہے جس میں جھل مگسی ، شرانی ، ژوب کے بچے پڑھ رہے ہیں۔اس وقت بھی ڈیڑھ سو بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ تیس سال سے بچے اقتدار میں رہنے والوں نے گنداواہ شہر میں کالج تک نہیں دیا ہے پانچ سالوں میں صرف ووٹ نہیں ہے یہ آپ کی قسمت کا فیصلہ ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ 25جولائی کو اپنے ضمیر کے مطابق آپ لوگوں کوفیصلہ کرنا ہو گااس موقع پر انتخابی جلسہ سے نوابزادہ اورنگزیب عالمگیر مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیس سالوں سے اقتدار میں بیٹھے نمائندوں کی کارکردگی آپکے سامنے ہے گنداواہ شہر جو کہ ضلعی صدر مقام ہے آج تک یہاں پر بجلی کا گریڈ اسٹیشن تک نہیں دیا گیا ۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کا کاروبار زندگی تباہ ہے جبکہ کالج تک نہیں ہے اور ضلع جھل مگسی تمام ضلعی آفسیران سفارشی تعینات ہیں میرٹ پر کوئی آفسیر نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ عوام کے کام نہ ہونے کی وجہ سے ضلع جھل مگسی کے عوام سابقہ نمائندوں کی کارکردگی سے بیزار ہیں ۔ اور تبدیلی چاہتے ہیں ۔وہ تبدیلی آپ اپنے قیمتی ووٹ کے ذریعے لا سکتے ہو۔اور انشاء اللہ ضرور تبدیلی آئے گی ۔