پر امن، ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان ہی ہماری منزل ہے ،آئی جی ایف سی

  • July 12, 2018, 9:24 pm
  • National News
  • 185 Views

کوئٹہ ( آن لائن)انسپکٹر جنرل فرنٹےئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ فرنٹیئر کوربلوچستان صوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہرممکن تعاون اور مثبت کرداربخوشی ادا کرتی رہے گی کیونکہ پر امن، ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان ہی ہماری منزل ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے نوجوان نسل محنت اور کردار سازی سے صوبے کی ترقی میں اپناحصہ ڈالیں حکومت، آرمی اور فرنٹےئر کور کی اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کی بحالی، تعلیمی ترقی اور صحت کے بہتر سہولیات کی فراہمی ہے صوبے کے عوام ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک افغان کے سرحدی دور افتادہ علاقے کلی بٹو میں چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر سکول اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب کے دوران قبائلی عمائدین، سول انتظامیہ اور شہریوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر پاک افغان سرحدی علاقے کلی بٹو میں سکول اورواٹر فلٹریشن پلانٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھاانسپکٹر جنرل فرنٹےئر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا کہ حکومت ،فوج اور ایف سی کی اولین ترجیح بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی ہے امن و امان کی بحالی ، تعلیمی ترقی اور بہتر طبی سہو لیات کی فراہمی کے علاوہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ایف سی کی ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کے لئے صوبے کے عوام ہی خاص اورتوجہ کا مرکز ہے،بلوچستان کے عوام ایف سی کے لیئے اہم اور قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کوربلوچستان صوبے کی ترقی اور امن و خوشحالی کے لئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہرممکن تعاون اور مثبت کرداربخوشی ادا کرتی رہے گی کیونکہ پر امن، ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان ہی ہماری منزل ہے ۔