قوم کرپٹ بدعنوان لٹیرے اور عصبیتوں کی آگ بھڑکانے والوں کو مسترد کردے،مولانا عبدالحق ہاشمی

  • July 12, 2018, 9:23 pm
  • National News
  • 156 Views

کوئٹہ (پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم کرپٹ بدعنوان لٹیرے اور عصبیتوں کی آگ بھڑکانے والوں کو مسترد کردیں اور ختم نبوت قوانین کا تحفظ کرنے والے باکردار دیانت دار اورعلماء کرام کو پارلیمنٹ میں بھیجیں انشاء اللہ مقام مصطفےٰﷺ کا تحفظ بھی ہوگا اور نظام مصطفےٰ ﷺ کا نفاذ بھی ۔بدقسمتی سے قوم نے جس پر بھی اعتبار کیا انہوں نے قوم کے بجائے ذات وخاندان کا تحفظ اور ان کے مسائل حل کیے ۔الحمدا للہ جماعت اسلامی ہر قسم کی کرپشن ،موروثیت وتعصب کے خلاف ہے ۔ انتخابی جلسوں میں وعدے کرنے والے انتخابات میں جیتنے کے بعد قوم اور وعدوں کو بھول جاتے ہیں جو دھوکہ اور قوم کی بدقسمتی ہے عوام الناس ووٹ استعمال کرتے ہوئے امیدوار سے دوستی ،رشتہ داری ،انفرادی مالی مفادکے بجائے کردار، خدمت دیانت ،اجتماعی ترقی اور اعمال کوسامنے رکھیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صوبائی دفتر میں ذمہ داران اور وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اہل بلوچستان کو نئی دیانت داراسلامی قیادت ہی مسائل کے گرداب سے نکال سکتے ہیں سیکولر اور لادین قوتیں پاکستان میں امن تباہ کرنے کی ذمہ دار ہیں ان لبرل اور روش خیال لوگوں نے پاکستان کو اندھیروں میں کھیلا ہے انشاء اللہ اس ملک میں رسول اللہ ﷺ کا نظام نافذ ہوگا25جولائی کا سورج کتاب کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگاعوام نے جن قوتوں کو باربار آزمایا ہے اس بارپھر دھوکہ کھاکرانہی امیدواروں کو آزمانے کی غلطی نہ کریں ۔نفرتوں ،فرقہ واریت، عبصیتوں اور لسانیت کے بت پاش پاش ہو گئے ہیں انشاء اللہ ایم ایم اے کی کامیابی کی صورت میں اخوت اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہوگی۔صدیوں سے ایک ساتھ رہنے والوں کے درمیان نفرتیں وتعصب پیدا کرکے ووٹ مانگنے والے یہاں کے عوام کیساتھ زیادتی کر رہے ہیں مختلف زبانیں بولنے والے احترام اور محبت سے رہ رہے ہیں لاشوں کی سیاست کو قوم مسترد کردے جماعت اسلامی ودینی جماعتوں نے ختم نبوت کے قوانین کے تحفظ کی قسم کھائی ہے کوئی مائی کالال ختم نبوت قوانین میں ترمیم نہیں کرسکتی ۔عوام الناس دینی جماعتوں کیساتھ ہیں انشاء اللہ بلوچستان میں دینی جماعتوں کی اسلامی حکومت قائم ہوگی ۔ الحمدا للہ جماعت اسلامی نے ہرسطح پر خدمت کے جزبے سے سرشار دینی وعصری تعلیم سے لیس امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے مسائل کے حل، بدعنوانی وبدامنی ختم کرنے کیلئے عوا م جماعت اسلامی وایم ایم اے کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں عوام بار بار دھوکہ دینے والے روایتی سیاستدانوں،لٹیروں کے بجائے عوامی خدمت کرنے والے دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیں کچھ پارٹیوں نے ہر حکومت میں رہنے کے باوجود عوام کے مسائل حل نہیں کیے عوام ان سے خبر داررہے ۔