دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کر کے سپریم کورٹ دیامر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ رکھ دیا

  • July 12, 2018, 9:23 pm
  • National News
  • 311 Views

کوئٹہ: (اسٹاف رپورٹر) وزارت خزانہ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کر کے سپریم کورٹ دیامر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ رکھ دیا ، اس ضمن میں وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی، نوٹیفکیشن میں قرار دیا گیا ہے کہ فنڈ کی مینجمنٹ صرف سپریم کورٹ کے پاس ہوگی جبکہ پا کستانیوں نے ڈیم فنڈ میں رقم جمع کرانا شروع کر دی۔افنڈ جمع کرنے کا آغاز 6جولائی سے کیا گیا تھا اب تک 5 دنوں میں 6 کروڑ 49 لاکھ 63 ہزار 762 روپے جمع ہو چکے ہیں، ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ابتدائی طور پر 10 لاکھ رو پے دئیے تھے، سپریم کورٹ کے افسر 2 دن، ماتحت ملازمین ایک دن، وزارت خارجہ کے افسر 3 دن، باقی عملہ ایک دن، پیمرا کے افسر ایک دن، واپڈا کے افسر 2 دن، دیگر ملازمین ایک دن،بلوچستان پولیس کے جانب سے اعلیٰ افسران دو دن کی جبکہ جونیئر اسٹاف کی جانب سے 1 دن کی تنخواہ، بلوچستان کی نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے 5 لاکھ، جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے ججوں نے ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔