مستونگ کے عوام نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں، نواب شاہوانی

  • July 11, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 133 Views

مستونگ (نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف بیرک اور 267 NA کے نامزد امید وار نواب محمد خان شاہوانی 35 PB مستونگ سے نامزد امید وار سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ عوام 25 جولائی کو نیشنل پارٹی کے انتخابی نشان آری پر مہر لگا کر نام نہاد اور موسمی سیاست دانوں کو تاریخی شکست دے کر مصنوعی گائے کو سمندر برد کر دیں گے انتخابات سے قبل مستونگ کے عوام نے اپنے جوش و جذبہ سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بلوچستان کی حقیقی جماعت نیشنل پارٹی بھرساتھ ہیں اس کے باوجود اگر عوامی مینڈٹ پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی تواس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے نیشنل پارٹی پر تنقید کرنے والے لوگ اپنے وزارت اعلیٰ کے دور اقتدار میں حالات کی سنگینی کے باعث مستونگ آنے سے کتراتے تھے نیشنل پارٹی کی کامیاب حکومت سازی کی بدولت امن و امان قائم ہوئی جس کی وجہ سے آج پارٹی مخالفین سمیت ہر شخص آزادانہ طریقہ سے اپنے الیکشن کمپین چلا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے کلی حسین آباد مستونگ سورگز مستونگ روڈ دولہے کانک میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔