سابقہ حکمرانوں نے عیاشیوں پرصوبے کے وسائل کا بے دریغ استعمال کیا،جمعیت

  • July 11, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ (پ ر) جمعیت علماء اسلام حلقہ پی بی 26کے امیدوارمولاناولی محمدترابی،مفتی عبدالرزاق،قاضی محمدقاہراچکزئی،رحیم الدین ایڈوکیٹ،حضرت علی حقیار،مفتی نیک محمد،مولاناغلام جان،حاجی عبدالجبارکاکڑ،حافظ مسعوداحمد،عبدالباسط اخوندزادہ ودیگرنے البدریونٹ،ہزارہ ٹاؤن،نورزئی چوک اورمغربی بائی پاس پرانتخابی دفاترکی افتتاح تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ حیاسے لپٹے ہوئے جسم سے دوپٹے کے اتارنے کوتبدیلی کہتے ہیں سابقہ حکمرانوں نے اپنی عیاشیاں پرصوبے کے وسائل کابے دریغ استعمال کیاانہوں نے کہاکہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کرنے والے تحریک انصاف کے شفقت محمودکوعمران خان کی حمایت حاصل تھی آج اس پرمیڈیاکیوں خاموش ہے کہاجاتاہے کہ مذہب کوآئین سے ختم کرومذہب انتہاپسندی سکھاتاہے علماء کرام کواس قماش کے لوگوں کے ساتھ اسمبلیوں میں سامناہوتاہے ہم نے قوم کی امانت میں کبھی خیانت نہیں کی اب قوم کابھی فرض ہے کہ وہ ہمارے دست وبازوبنیں انہوں نے کہاکہ اگرمحراب وممبرکی نسبت انبیاء کی طرف ہے اسی طرح منصب سیاست بھی انبیاء کاشیوہ ہے برصغیرمیں انگریزنے مولوی کومسجدتک محدودکیااوریہ تاثردیاکہ مولوی کاسیاست سے کیاکام۔