جی ٹی بی اے کے قیام سے کرپشن مافیا کی نیندیں حرام ہوگئی، نورالحق یوسفزئی

  • July 11, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 65 Views

کوئٹہ (پ ر)نیشنل پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر نورالحق یوسفزئی نے کہا ہے کہ جی ڈی اے کے قیام سے کرپشن کے با دشا ہوں کی نیندیں حرام ہو گئی جنہوں نے ملک اور قوم کے پیسے کو مادر پدر سمجھ کر لوٹا اور سندھ کو کھنڈرات میں تبدیل کر کے عوام کو مشکلات میں الجھا کر ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں انتخابات میں عوام حقیقی نمائندوں کا چناؤ کر کے اپنے مسائل کے حل کو یقینی بنوائیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں جتوئی ہاؤس میں جی ڈی اے کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے قیام نے کرپشن ما فیا اور سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں کیونکہ میں ماضی میں اقتدار میں آنیوالے حکمرانوں نے عوام کی دولت کو مادر پدر سمجھ کر کرپشن کر کے ذاتی مفادات حاصل کئے جس کی وجہ سے آج کراچی اور سندھ کے عوام پینے کے صاف پانی ، صحت ، تعلیم سمیت ذرائع مواصلات کی سہولیات سے محروم ہیں۔