گستاخانہ خاکوں کی نمائش کااعلان مسلمانوں پریلغار ہے، مولانا وزیر

  • July 11, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 88 Views

کوئٹہ (پ ر )پاکستان تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ بلوچستان کے صدر شیخ الحدیث و بزرگ عالم دین معروف قبائلی شخصیت سردار مولانا محمد وزیر القادری رضوی نے کہا ہے کہ آج بلوچستان کی ہر گلی میں لبیک یارسول اللہﷺ کے نعرے لگ رہے ہیں صاحبزادہ منیر احمد قادری کی کامیابی بعد بلوچستان اسمبلی میں بھی لبیک یارسول اللہ ﷺ کا نعرہ لگے گاعوام پاکستان تحریک لبیک یارسول ﷺ کے حمایت یافتہ امیدوار صاحبزادہ منیر احمد کو کامیاب بنائے ہالینڈکی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ ہے توہین رسالت سب سے بڑی دہشت گردی اور سب سے بڑا ظلم ہے یہ نمائش آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں پر بہت بڑی یلغار ہے عالم اسلام ایسی آزادی اظہار کو ہرگز برداشت نہیں کرسکتاامنِ عالم کیلئے تمام انبیاء کرام علیھم الصلواۃ والسلام کا احترام ضروری ہے۔