ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے، مفتی حیات

  • July 11, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ (پ ر) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لئے ہے احتساب سب کا ہونا چاہیئے آنے والا دور اسلام پرستوں کا دور ہے ہمارا بیانیہ اسلامیت، پاکستانیت اور انسانیت پر مشتمل ہے سیاسی جماعتیں پارلیمانی بالادستی کے ایجنڈے پر متفق ہو جائیں عاشقان رسول الیکشن میں کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے مزید کہا کہ قوم اپنا اور اپنی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ایماندار قیادت منتخب کرے نظام مصطفے ہی روٹی کپڑے اور مکان کا حقیقی ضامن ہے ہماری طاقت یار سول اللہ کہنے والے ہیں