ملکی سلامتی وقاراورمستحکم معیشت ہمیں سب سے مقدم ہیں اس کیلئے کسی بھی قربانی سے گریزنہیں کریں گے،نواب ثناء اللہ زہری

  • July 11, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 65 Views

سکندرآباد228سوراب(نامہ نگاران)سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نوب ثنااللہ خان زہری نے کہاہے کہ ملک کے وسیع ترمفادمیں تمام سیاسی جماعتوں اورریاستی اداروں کے مابین بامقصدبات چیت ناگزیرہے،ملکی سلامتی وقاراورمستحکم معیشت ہمیں سب سے مقدم ہیں اس کیلئے کسی بھی قربانی سے گریزنہیں کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے تخت جھالاوان انجیرہ میں پریس کلب شہیدسکندرآبادکے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرپی بی36سکندرآبادسے آزادامیدوارسینیٹرنوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری اوردیگرقبائلی وسیاسی عمائدین موجودتھے نواب ثنااللہ خان زہری کاکہناتھاکہ ہماری سیاست کامحوراس ملک اوراپنی عوام کی خدمت ہے ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے جب بھی موقع ملاتوترقی اورخوشحالی کے لئے ہرممکن اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائے مختصردورانیہ میں ضلع شہیدسکندرآبادکاقیام ،علاقے میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کاجال ہماری کاوشوں کانتیجہ ہے شہیدسکندرآبادکے لوگوں سے دیرینہ اورمستحکم رشتہ ہے جوصدیوں سے برقرارہے میں اورمیرے آباواجدادنے یہاں کے باسیوں کی عزت فلاح وبہبودکیلئے لازوال قربانیاں دی ہے اوریہاں کی عوام بھی ہرموقع پرہمارے ساتھ دیکرپوری وفاداری نبھائی ہے جس پران کے مشکورہیں ایک سوال کے جواب میں نواب ثنا اللہ خان زہری کاکہناتھاکہ ہماری پارٹی کی گزشتہ مرکزی اورصوبائی حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے ملک میں امن وامان کی بحالی بجلی کے بحران کاخاتمہ اورسب سے بڑھ کرسی پیک جیساعظیم منصوبہ ن لیگ کے وہ کارنامے ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتااب ایک بارپھرکارکردگی کے بنیادپرعوام میں جارہے ہیں ہماری پارٹی کے حوالے سے25جولائی کوقوم بہترفیصلہ دے گی اگرموقع ملاتواپنے ادھورے مشن کو تعلیم روزگار صحت اوردیگربنیادی ضروریات کی فراہمی کی صورت میں پایہ یتکمیل تک پہنچائیں گے۔