پسماندہ علاقوں کی ترقی وخوشحالی ایم ایم اے کی ترجیح ہوگی ،مولانا ہاشمی

  • July 11, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 67 Views

کوئٹہ (پ ر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی وخوشحالی ایم ایم اے کی ترجیح ہوگی عوام الناس ووٹ استعمال کرتے ہوئے تقویٰ دیانت وخدمت کو یاد رکھیں ۔دینی ووٹرزکا ایم ایم اے پراعتماد کامیابی کی ضمانت ہے دینی قوتوں سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں شعائر اسلا م ،منبر ومحراب اورمدارس کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنائیں گے کرپٹ لوگوں کو ووٹ دینے سے مسائل وپریشانیوں میں اضافہ ہوگا ۔جماعت اسلامی کی خدمات روزروشن کی طرح ہے۔ڈیرہ بگٹی کی پسماندگی کے ذمہ دارحکمران ہیں اگر دوبارہ قوم پر کرپٹ لوگ مسلط ہوئے تو تباہی وبربادی ہوگی ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ڈیرہ بگٹی کے دورے کے دوران اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ بگٹی مولانا مجیب اللہ بگٹی ،ایم ایم اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری عزت اللہ بگٹی سمیت ارکان وذمہ داران بھی موجود تھے ۔قبل ازیں جماعت اسلامی کے رہنما عزت اللہ بگٹی کی رہائش گاہ پر سابق صوبائی وزیر داخلہ میرسرفرازبگٹی نے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی سے ملاقات کی اور ڈیرہ بگٹی صوبائی سیٹ پر حمایت کی درخواست کی مولانا عبدالحق ہاشمی نے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی میں جماعت اسلامی فعال ہے ہمارے کافی ووٹ ہیں ہم ایم ایم اے کے فیصلوں کے پابند ہے مشاورت کے بعد جواب دیں گے اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے علاقائی سیاسی وانتخابی اموروموجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کو معاشی معاشرتی طور پر تباہ کرنے میں حکمرانوں کاہاتھ ہے اس جرم میں سیاسی جماعتوں سمیت صوبے کیساتھ وفاق بھی برابر کے شریک ہیں بلوچستان کے عوام کو پینے کے صاف پانی تک میسر نہیں ۔تعلیم وصحت کے مسائل درپیش ہیں جماعت اسلامی ہی قوم کو مسائل وپریشانیوں سے نجات دلاسکتی ہے جماعت اسلامی قوم کے تمام اسلامی ، آئینی اور سماجی حقوق کی حفاظت کی کریگی ۔ سیکولر قوتیں ذاتی مفادات کیلئے قومی مفادات کو نیلاکر رہی ہے ملک میں نظام مصطفےٰؐ کا نفاذ اور آئین و قوانین کی تمام اسلامی دفعات کی حفاظت کی جائے گی ۔ آئین ، آزاد عدلیہ کی حفاظت اور سیاست و ریاست میں باوقار ، بااعتماد تعلقات کار لانا ہمارا مشن ہے ۔