اسلام مکمل ضابطہ حیات دنیاوی قوانین ادھورے ہیں، جے یوآئی

  • July 11, 2018, 9:22 pm
  • National News
  • 63 Views

کوئٹہ (پ ر).پر طریقت مولانا عزیز الرحمان ہزارویّ مرکزی سر پرست وحلقہ این اے 264کے نامزد امیدوار مولانا عصمت اللہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور حلقہ پی بی 25کے نامزدامیدوار ملک سکندر خان ایڈوکیٹ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ممتاز قبائیلی شخصیت حاجی قاسم خان خلجی مرکزی معاون سالار حاجی عبد اللہ خلجی مرکزی الیکشن سیل کے چیر مین حاجی سید عبد الواحد آغا حافظ محمد طاہر زیرے سید سعد اللہ آغانے خیزئی یونٹ کے انتخابی دفتر کے افتتاحی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اسلامی سیاست کا ابتداء مدینہ سے شروع ہوئی ہے اسلامی ریاست کا بنیاد اسلامی سیاست ہے نبی کریم کے دور اورخلفاء راشدین کے دور میں تمام فیصلے مسجد و محراب میں ہوتے تھے اسلامی سیاست مسلمانوں کی ضرورت ہیں اس کے بغیر اسلامی معاشرے کا قیام ناممکن ہے انھوں نے دنیاء میں انسان کے بنائے ہوئے تمام قوانین ادھورے ہیں انسانی ضروریات پورے نہیں کر سکتے اس میں بعض طبقات کو حد سے زیادہ نوازتے ہیں اور بعض کا ستحصال ہوتاہے صرف اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہیں جس میں دنیاو اخرت انفرادی اور اجتماعی زندگی کے مسائل کا حل موجود ہے انھوں نے کہا کہ علماء کرام کے کاوشوں پاکستان کو ایک متفقہ آئین ملا ہے جس میں قادیانی فتنے کو ہمیشہ کے لئے ختم کرکے غیر مسلم قرار دے دیا انھوں نے کہا کہ اگر مدارس مساجد خانقائیں اور اسلام کے دیگر مراکز جمعیت کی بدولت محفوظ ہیں ۔