دہشتگردی کو جمہوریت سے شکست دینگے ، سیاسی ومذہبی رہنماء

  • July 11, 2018, 9:19 pm
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان کے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کی کارنر میٹنگ میں خودکش حملے اور واقعہ میں ہارون بلور سمیت20 افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح واقعات عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی اور اس سازش کو ہم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہے دہشت گردی کے خلاف بلور خاندان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل،نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجو، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ،جمعیت علماء اسلام کے سابق پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان،نوابزادہ میر سراج رئیسانی، بانی سعید ہاشمی ، ملک عبدالولی کاکڑ،منظور احمد کاکڑ، سرفراز بگٹی، مرکزی ترجمان بی اے پی سینٹر انوار الحق کاکڑ ،پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، رحمت صالح بلوچ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، میر ضیاء اللہ لانگو، سینیٹر آغا شا ہ زیب درانی، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران گلاب خان خلجی، حاجی اشرف کاکڑ، غلام فاروق خلجی، رشید خان ناصر، حاجی محمد خان طور اوتمانخیل، سردار مسعود لونی، حاجی نور محمد دمڑ، عبید اللہ بابت ، لیاقت لہڑی،ملک مجید کاکڑ، قومی وطن پارٹی کے رہنماء جلیل خان مردانزئی، ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پشاور میں ہونیوالے واقعہ کی مذمت کر تے ہیں یہ واقعہ عام انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے پشاور میں خودکش حملہ جمہوری عمل اور جمہوریت پر حملہ ہے ملک دشمن قوتیں پاکستان میں جاری جمہوری عمل کے دوران خوف وہراس پھیلا کر سیاسی عدم استحکام و افرا تفری چاہتی ہیں پشاور حملہ پر امن جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے عوام صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری سوچ سے دہشت گردی کو شکست دیں ہارون بلور اور تمام شہید افراد کے اہل خانہ اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے عمومی حالات اور خصوصا انتخابی عمل میں قومی یکجہتی صبر و تحمل کا مظاہرہ اشد ضروری ہے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں پشاور حملے کی مذمت کرتے ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں شہید ہارون بلور جیسے بہادر رہنما اپنی قربانی سے سیاسی ماحول زندہ کرجاتے ہیں واقعہ میں انسانی جانوں کے ضیائع پر دلی افسوس ہے ہارون بلور جیسے بہادر رہنما جمہوریت کی بقا کے سپاہی ہیں ایسے بزدلانہ اقدمات پاکستان میں سیاسی عمل کو نقصان نہیں پہنچا سکتے پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ہارون بلور اور دیگر افراد کے دہشت گردانہ واقعے میں شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے دہشت گرد بزدلانہ اقدامات سے جمہوری عمل کو نقصان پہچانا چاہتے ہیں ہارون بلور اور انکے خاندان کی جمہوریت کیلئے قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں سیاسی رہنماں کو نشانہ بنانے اور انتخابی مہم سے ڈرانے کی روایات کا خاتمہ ہونا چاہیے ہر پارٹی، امیدوار اور رہنما کا آزادی سے الیکشن مہم چلانا جمہوریت کے تسلسل کیلئے لازمی ہے کارواں گزین مری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں گزشتہ روز پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کے قتل کو دہشتگرد اپنے لیے فخر سمجھ رہے ہیں اس طرح کے بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم ہمت ہیں ہاریں گے انشااللہ ہمارے سیکورٹی فورسز ان دہشتگردوں کیفرکردار تک پہنچا دیں گے ۔