پی ٹی آئی کو ن لیگ پر سبقت حاصل ہے،کریڈٹ سوئس

  • July 11, 2018, 6:16 pm
  • Breaking News
  • 210 Views

کریڈٹ سوئس نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ نون پر سبقت حاصل ہے۔

انٹرنیشنل مالیاتی کمپنی کریڈٹ سوئس نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں، تاہم تحریک انصاف کو مسلم لیگ نون پر سبقت حاصل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کوقومی اسمبلی کی 92 سیٹیں جبکہ مسلم لیگ نون کو 73 سیٹیں ملیں گی۔ پی ٹی آئی کے کسی دوسری جماعت سے ملکر حکومت بنانے کے امکانات 60 فیصد ہیں۔

کریڈٹ سوئس کا کہنا ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کر سکتے ہیں اور ایسا اتحاد ہونے کے امکانات 15 فیصد ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے اسٹاک مارکیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی واضح اکثریت کا خیر مقدم کرے گی، اوراسٹاک مارکیٹ 8 سے 10 فیصد تک بڑھے گی، کریڈٹ سوئس کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی درآمدی ادائیگیوں کے مساوی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق الیکشن کے بعد نئی حکومت کاآئی ایم ایف پروگرام میں جانے کا قوی امکان ہے۔