کوئٹہ شہر میں دو ٹریفک حادثات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق

  • July 10, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 130 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) کوئٹہ شہر میں دو ٹریفک حادثات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے بلوچستان کانسٹیبلری سے ریٹائرڈ انسپکٹر آغا محمد ولد جنگی خان جاں بحق ہوگیا جبکہ پشتون آباد میں عبدالولی چو ک کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے چھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ،دونوں افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں