کوہلو کے 5000ملازمین کا ایک دن ڈی سی کا ایک ماہ کی تنخواہ ڈیمز فنڈز میں جمع کرانے کا اعلان

  • July 10, 2018, 11:01 pm
  • National News
  • 203 Views

کوہلو(نامہ نگار)ملک میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے ضلع کوہلو کے پانچ ہزار سرکاری ملازمین نے اپنی ایک روز کی جبکہ ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل نے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے مہمند اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے قوم سے فنڈز جمع کرانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد بڑی تعداد میں عوام نے ڈیمز کی تعمیرکیلئے فنڈز جمع کرانے شروع کر دےئے اسی سلسلے میں بلوچستان کے ضلع کوہلو کے پانچ ہزار سرکاری ملازمین نے اپنی ایک روز کی تنخواہ جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع کوہلو آغا نبیل نے اپنی ایک ماہ تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم فنڈز میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا عوامی حلقوں کی جانب سے ضلع کوہلو کے ملازمین اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے فنڈز جمع کرانے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیا واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کیلئے فنڈز جمع کرانے کے اعلان کے بعد سے اب تک بلوچستان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے رقم ڈیمز کی تعمیر کیلئے قائم فنڈز میں جمع کرانے کے اعلانات کئے ہیں