جی ٹی اے بی کے مطالبات، سیکرٹری تعلیم سیکنڈری کی زیرصدارت اجلاس

  • July 10, 2018, 10:56 pm
  • Education News
  • 312 Views

کوئٹہ(پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ڈیمانڈ پر سیکرٹری تعلیم سیکنڈری نورالحق بلوچ کے زیرصدارت ایک تفصیلی میٹنگ منعقدہوئی جس میں سیکرٹری تعلیم کی معاونت ڈائریکٹر سکولز ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرز جبکہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکرٹری جنرل محمد یونس کاکڑ وائس چیئرمین حفیظ اللہ عیسیٰ زئی شریک ہوئے اساتذہ کے ڈیمانڈز پر سیر حاصل گفتگو اور بحث کے بعد درجہ ذیل فیصلے ہوئے پچاس فیصد پروموشن کوٹے پر عملدرآمد کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹرز پرمشتمل کمیٹی فوری طورپر ایک مہینے کے اندر تمام کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگ ی کنونس الاؤنس پر عمل درآمد کیلئے دو تین دن کے اندر فنانس ڈیپارٹمنٹ کو کیس ارسال کردیا جائے گا سینئر فزیکل کا کیس تیار ہے اور جلد سیکرٹری تعلیم کی اپرول سے نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا این ٹی ایس ٹیچر زبیدہ زہری کی کیس پر جلدازجلد عمل درآمد کے ل ئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خصدار کی رپورٹ کی روشنی میں حکام بالا کو کیس ارسال کیاجائے گا علاوہ ازیں اساتذہ کے دیگر مسائل جس میں اپ گریڈیشن ایل سی ٹائم سکیل اور ایس ایس ٹی پروموشن وغیرہ کے بارے میں ڈائریکٹریٹ سیکرٹری ایجوکیشن کو سفارشات مرتب کرکے ارسال کرے گا۔