کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں15مطلوب ملزمان گرفتار

  • July 10, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 101 Views

کوئٹہ ( کرائم رپورٹر)کوئٹہ پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں مطلوب مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی مہم کے دوران 15 مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خصوصی ہدایت پر کوئٹہ کے مختلف تھانوں تھانہ انڈسٹریل، ائیر پورٹ، شالکوٹ، نیو سریاب ، سٹی، خروٹ آباد، زرغون آباد، کچلاک، نیو سٹیلائٹ ٹاؤن سمیت مختلف تھانوں کو مختلف کیسز میں مطلوب15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کا رروائی شروع کر دی گئی۔