اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی شروع کردی

  • July 10, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 54 Views

مستونگ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ سہیل احمداور ایس ایچ او سٹی جلال الدین ترین نے الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کراتے ہوئے مستونگ بازار اور مختلف سرکاری املاک پر مختلف امیدواروں کی جانب سے لگائے گئے ضابطہ اخلاق کے خلاف بینرز، ہورڈنگز، اور پوسٹرز کواتاکر ہٹادیئے۔اس موقع پر انکاکہناتھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کیلئے ایک ضابطہ اخلاق مقررکیاہے جس پرقاقون کے مطابق ہرصورت میں عمل درآمد کیاجائیگا۔آج بھی شہر کے مختلف جگوں میں اصل سائز سے کئی زیادہ بڑے بڑے بینرز لگائے گئے تھے جس پر قانوں کے مطابق کاروائی کی اورآئندہ بھی قانون کے مطابق کاروائی کرتے رہنے گیاورقانون کی بالادستی ہرصورت برقرار رکھیں گے۔واضع رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں امیدواروں کیلئے ایک ضابطہ اخلاق""قانون""مقرر کیاہے جس کے مطابق بینرزکی سائز32359فٹ،ہورڈنگ،سائز،32355فٹ اور پوساٹرز کی سائز 22355۔فٹ مقرر کی گئی ہیں۔جس پر عمل درآمد کرنے کیلئے انتظامیہ کو حکم بھی جاری کیاگیاہے اورانتظامیہ کی ذمہ داری بھی ہے کہ ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کرے۔