کوئٹہ ( کرائم رپورٹر)فرنٹیئر کور کے عملے نے گلستان کے علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کی بڑی مقدار میں چرس برآمد کر لی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے گلستان کے علاقے میں کا رروائی کر تے ہوئے 355 کلو گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی منشیات اندرون صوبہ سمگل کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

  • July 10, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 32 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)زیڈ کے بی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کی جانب سے بی ایم سی ہسپتال کے کینسر وارڈکے مریضوں کیلئے مفت ادویات کا عطیہ، تفصیلات کے مطابق زیڈ کے بی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک محبت خان کی جانب سے بی ایم سی ہسپتال کے کینسر وارڈ کیلئے مختلف اقسام کے کینسر کے مریضوں کیلئے چھ مہینے کی مفت دوائیوں کا عطیہ فراہم کردیاگیا،اس سلسلے میں سرجیکل وارڈ 3 میں تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں زیڈکے بی کنسٹرکشن کمپنی کے منیجر عمر حیات نے دوائیاں سرجیکل آنکولوجی کی ٹیم کے حوالے کئے،تقریب میں بی ایم سی ہسپتال کے ایم ایس حیدر سمیجو، سرجیکل آنکولوجی کے پروفیسر اعظم مینگل، پروفیسر خان بابر، میڈیکل آنکولو جی کے پروفیسر زاہد محمود، ڈاکٹر عبد اللہ، ڈاکٹر حیات اللہ دوتانی، اور پیتھالوجی کے پروفیسر حنیف مینگل نے شرکت کی،تقریب کے اختتام پر پروفیسر خان بابر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا