قوم پرستی کے نام پر اقتدار میں آنیوالوں نے عوام کا استحصال کیا، اسماعیل لہڑی

  • July 10, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 59 Views

کوئٹہ ( آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی حلقہ پی بی30 سے امیدوار حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی نے کہا ہے کہ25 جولائی کا سورج بی اے پی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا کیونکہ عوام آزمائے ہوئے لو گوں کو آزمانا نہیں چا ہتے اور تبدیلی کے خواہا ں ہے عوام حقیقی نمائندوں کو اپنے ووٹ سے منتخب کر کے ایوان میں بھیجے تاکہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکے قوم پرستی کے نام پر اقتدار میں آنیوالوں نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے جس کی وجہ سے بلوچستان پسماندہ اور لو گوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقے کے دورے کے دوران کارنر میٹنگ اور منعقدہ انتخابی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوامی نمائندوں نے لوگوں کی مشکلات کو محسوس کر تے ہوئے بلوچستان کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیاد رکھی اس پلیٹ فارم پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں سمیت تمام قومیتوں کے نمائند ے معتبرین سماجی شخصیات اور لو گوں کی بری تعداد پارٹی میں شریک ہوئی کیونکہ بلوچستان کے لو گوں کو ہر دور میں مختلف نعروں سے ورغلا کر ووٹ حاصل کر کے اقتدار میں پہنچ کر ذاتی مفادات حاصل کر کے بلوچستان کو پسماندگی کی جانب دھکیلا۔