صوبائی محتسب کی ہدایت پر واٹر سپلائی سکیم کاکام مکمل

  • July 10, 2018, 10:52 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ ( آن لائن) صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر واٹر سپلائی اسکیم کلی سماء خلا شاہ ر گ کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ اللہ داد نے ضلع ہرنائی میں کھلی کچہر ی کے دوران صوبائی محتسب سے گزارشٍ کی تھی کہ مذکورہ واٹر سپلائی سکیم کی منظوری سال 2014میں ہوئی لیکن کا فی عرصہ گز رنے کے باوجود تعمیر اتی کام مکمل نہیں کیاگیا ۔صوبائی محتسب نے قانون کے مطابق کا روائی کرتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر نگ بلوچستان کے اعلیٰ حکام سے وضا حت طلب کی ۔جنہوں نے تحریر ی طور پر آگاہ کیا کہ فنڈ ز کی کمی اور تنازعات کی وجہ سے تعمیراتی کام مکمل نہیں ہوا ۔اور اب چونکہ تمام تنازعات حل ہو چکے ہیں ۔اس لیے کام جلدازجلد مکمل کرکے شکایت کا ازالہ کیا جائے گا ۔بعد ازں شکایت کنندہ نے حاضر ہوکر آگاہ کیا کہ مذکورہ واٹر سپلائی ا سکیم کا تعمیراتی کا م مکمل کردیا گیا ہے ۔