سرکاری ملازمین خلوص نیت فرائض انجام دیں، فرزانہ کریم

  • July 10, 2018, 10:51 pm
  • National News
  • 54 Views

کوئٹہ(خ ن)نگران صوبائی وزیر ترقی نسواں ، سماجی بہبود و بہبود آبادی فرزانہ کریم بلوچ نے اپنے ماتحت محکموں کے اعلیٰ افسران اور ملازمین کو خلوص نیت کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی سرانجام دینے کی خصوصی تلقین کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہی ہمارا اولین فرض ہے اور اس کی ادائیگی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی پسماندگی کی ایک وجہ سرکاری محکموں میں تقرر وبعض افسران کی لاپرواہی بھی ہے صوبائی وزیر نے تمام محکموں کو اپنا کام درستگی سے انجام دینے کی ہدایت کی۔دریں اثناء نگران صوبائی وزیر ترقی نسواں ، سماجی بہبود و بہبود آبادی فرزانہ کریم بلوچ نے اچانک بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے شعبہ سماجی بہبود کا دورہ کیا ۔متعلقہ شعبہ میں ملازمین کی حاضری ، اور پیشہ ورانہ رجحان کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیرنے اطمینان کا اظہار کیا اور حکام کو شابا ش دی۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی بھی عیادت اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان کے مسائل سنے جس پر مریضوں نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا ۔ فرزانہ کریم بلوچ نے مریضوں کو اس بات کی یقین دہانی کروائی۔