پی پی ایل اے کا ہرہفتے پریس کلب کے سامنے مظاہرے کااعلان

  • July 10, 2018, 10:51 pm
  • National News
  • 50 Views

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر آغا زاہد ، جنرل سیکرٹری پروفیسر نذیر لہڑی نے بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے ڈائریکٹر کالجز کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دور میں ہونے والے تما م مالی اور انتظامی معاملات کی محکمانہ تحقیقات کے ساتھ ساتھ نیب اور اینٹی کرپشن کے اداروں سے تحقیقات کرائی جائیں ، بی پی ایل اے ڈائریکٹر ہٹاؤ کالجز بچاؤ تحریک کے دوسرے مرحلے میں ہر ہفتے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرے گی اور بلوچستان بھر کے پروفیسرز کے دستخطی مہم کی کاپیوں کے ہمراہ متعلقہ حکام کو خط لکھے گی ۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پروفیسر آغا زاہد نے کہا کہ بی پی ایل اے کی کامیاب احتجاجی تحریک موجودہ ڈائریکٹر کالجز کے خلاف جاری ہے اور نہ صرف کوئٹہ بلکہ پورے صوبے کے تمام سرکاری کالجز میں کالج اساتذہ احتجاج پر ہیں ۔موجودہ ڈائریکٹر کالجز سابق صوبائی حکومت کے دور میں تعینات ہو کر آئے ۔