ماضی میں حکمرانوں نے کرپشن کی مثالیں قائم کیں، عبدالواحد صدیقی

  • July 10, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 41 Views

کوئٹہ ( آن لائن) جمعیت علماء اسلام ضلع پشین کے رہنماؤں و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262کے نامزد امیدار صاحبزادہ مولوی کمال الدین اور حلقہ پی بی 18کے نامزد امیدوار مولوی عبدالواحد صدیقی نے کہا ہے کہ ضلع کو ترقیاتی کاموں میں جان بوجھ کر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے اقتدار میں آکر ضلع کے غریب عوام کے دیرینہ مسائل کے دہلیز پر حل کریں گے ماضی کے حکمرانوں نے کرپشن اور لوٹ مار کی وہ مثالیں قائم کیں ضلع جمعیت علماء اسلام کا قلعہ بن چکا ہے25جولائی کو عوام بھاری اکثریت سے متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی تورا غبرگئی، مرغہ زکریازئی، فقدان میں پشتونخوامیپ اور بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کرنے کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو مردو خواتین گھروں سے نکل کر متحدہ مجلس عمل اورجمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدواروں کے انتخابی نشان کتاب پر مہر ثبت کرکے قومی وجمہوری تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو پوراکریں ۔