حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،طاہرمحمود

  • July 10, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی28 سے امیدوار طاہر محمود خان نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کر کے حلقے کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا جس طرح ماضی میں عوام کی مشکلات کم کر نے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اسی طرح عوامی خدمت کو جاری رکھونگا کیونکہ عوام مسائل کے حل کے لئے حقیقی نمائندوں کا چناؤ کریں تاکہ انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات میسر آسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فقیر محمد روڈ پر انتخابی دفتر کے افتتاح، کارنر میٹنگ ، حلقہ40 پشتونوں آباد میں حاجی برات خان اور ہری کیشن روڈ پر کارنر میٹنگ اور کینٹ کے علاقے دھوبی گاٹ میں رشید خٹک کی قیادت میں منعقدہ کارنر میٹنگ اور اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور جماعت کے تمام امیدوار صوبے کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو دور کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم پر متحدہو کر جدوجہد کر رہے ہیں ۔