عوام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے مایوس ہوچکے ہیں، بہروز ریکی

  • July 10, 2018, 10:50 pm
  • National News
  • 45 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ادوار میں صحت وتعلیم سمیت خواتین کے دیگر بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی،منتخب نمائندوں نے ملک وقوم کی بجائے قوم کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول کو مقدم رکھا،عوام صوبے کے سیاسی ومذہبی جماعتوں سے مایوس ہوچکے ہیں، عوام 25جولائی کو جیپ کے نشان پر مہر ثبت لگائیں،خواتین کو معاشرے میں ان کاجائز مقام دلا کر رہیں گے،ان خیالات کااظہارکوئٹہ کے حلقہ پی بی 5سے آزادامیدوار بہروز حسین ریکی ایڈووکیٹ نے انتخابی مہم کے سلسلے میں خواتین کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کارنر میٹنگ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اپنے حمایتی اورامیدوار کابھرپور استقبال کیا، حلقہ پی بی 8کوئٹہ سے آزادامیدوار بہروز حسین ریکی ایڈووکیٹ کاکہناتھا کہ کوئٹہ کے عوام قوم پرست اور مذہبی جماعتوں سے مایوس ہوچکے،جبکہ گزشتہ پانچ سالہ دورحکومت میں منتخب نمائندوں نے باری باری کاکھیل کھیل کرعوام کوسبز دکھائے اورمایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا۔