جمعیت پی بی 32 کے زیرِ اہتمام مرکزی علماء کنونشن 12 جولائی کو منعقد ہوگا

  • July 10, 2018, 10:49 pm
  • National News
  • 48 Views

کوئٹہ(پ ر ) جمعیت پی بی 32 کے زیرِ اہتمام مرکزی علماء کنونشن 12 جولائی کو مرکزی الیکشن سیل فیض آباد کوئٹہ میں منعقد ہوگی ، پیر طریقت مولانا عزیز الرحمن ہزاری ، مولانا عبدالغفورحیدری، حافظ حسین احمد ، وجمعیت علماء اسلام کی دیگر مرکزی قیادت سمیت ہزاروں مفتیان کرام وعلماء کرام کا اجتماع ہوگا، تیاریاں مکمل کر لی گء ، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے زیرِ اہتمام مجلس عمل کی امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں علماء کنونشن فیض آباد سریاب میں منعقد ہوگی۔ اجتماع میں کوئٹہ کے مدارس کے مہتم مین ، اساتذہ کرام مفتیان عظام سمیت ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام اور عوام الناس شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں مرکزی الیکشن سیل میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں