سبی میں زلزلے کے جھٹکے

  • July 10, 2018, 10:44 pm
  • National News
  • 75 Views

سبی (نامہ نگار) بلوچستان کے شہر سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5ریکارڈ کیا گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز سبی شہر اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت4.5ریکارڈ کی گئی بلکہ اس کا مرکز سبی سے 35کلومیٹر دور مشرق میں تھا۔