بلوچستان کے قیمتی زخائر ،تیل گیس وسونا کرومائیٹ چوری کرکے لوٹا جار ہا ہے ،مولانا ہاشمی

  • July 10, 2018, 10:43 pm
  • National News
  • 41 Views

کوئٹہ (پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ دینی جماعتوں کے ممبرزمثالی اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب ایم ایم اے کے امیدواروں کوکامیاب بنائیں وسائل سے مالامال بلوچستان مسائل کے گرداب میں پھنس کر رہ گیا ہے بلوچستان کے قیمتی زخائر ،تیل گیس وسونا کرومائیٹ چوری کرکے لوٹا جار ہا ہے ڈیرہ بگٹی پورے ملک کو گیس جبکہ دیگر علاقوں میں بھی قیمتی معدنیات وذخائر قومی خزانے کو تقویت فراہم کر رہی ہے مگر بلوچستان کے لوگ وسائل اور اکثر علاقے گیس سے محروم ہیں بلوچستان میں زراعت کو تباہ کرنے کیلئے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے حکومت نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا مگر بلوچستان میں لوڈشیڈنگ پہلے سے زیادہ ہورہی ہے اہل بلوچستان جماعت اسلامی وایم ایم اے کا ساتھ دیکر الیکشن میں ہمارے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ حقیقی قیادت سامنے آکر مسائل وپریشانیوں سے قوم کو نجات دلائیں ۔جعفرآباد کے عوام 25جولائی کو ایم ایم اے کے امیدوار انجینئرعبدالمجید بادینی کو کامیاب بنائیں‘ان خیالات کااظہار انہوں نے جعفرآباد کے دورے کے دوران ڈیرہ اللہ یار میں ایم ایم اے پی بی 13 جعفرآبادکے امیدوار انجینئرعبدالمجید بادینی کی انتخابی جلسہ وکارنر میٹنگ اور وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پرتحریک اسلامی بلوچستان کے رہنماء اکبرزاہدی ،متحدہ مجلس عمل کے ضلعی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کھوسہ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی13ڈیرہ اللہ یار انجینئرعبدالمجید بادینی،جمعیت علمائے پاکستان (امام نورانی)کے صوبائی رہنماء مولوی نثاراحمد نقشبندی،جماعت اسلامی ضلع جعفرآباد کے امیر محمدامین بگٹی اور جنرل سیکرٹری محمدیوسف منگریو نے بھی خطاب کیا مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ دینی قوتیں ملک کو مسائل ومشکلات سے نکالنے ،عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام اور پارلیمان میں اسلام کے خلاف ہر سازش کوناکام بنائیگی دینی جماعتیں لسانیت فرقہ واریت اورکرپشن کے خلاف ہیں بدقسمتی سے سابقہ منتخب نمائندوں نے کئی دہائیوں سے عوام کو بے وقوف بنایا ہے صرف الیکشن کے دنوں میں وعدے کرکے کامیابی کے بعد غائب ہوجاتے ہیں جعفرآباد پر خاندانی سیاست قابض ہے یہ نہ مسائل حل کرتے ہیں اور عوام کو کسی خاطر میں لاتے ہیں ان حالات میں عوام کو غیرت وبیداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے غافل قیادت سے نجات حاصل کرنی چاہیے مصیبت کی ہر گھڑی میں عوام جماعت اسلامی کے ساتھ رہی ہیں حکومت میں نہ ہونے کے باوجود الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے قوم کی بھر پور خدمت کی ہیں حکومت میں آکر خدمت ودیانت کی نئی مثالیں قائم کریں گے بلوچستان کے دور درازکے علاقے بدترین مسائل وعوام مشکلات کے شکار ہیں عوام ووٹ کی طاقت سے سچے ایماندار نیک وصالح افراد کو ووٹ دیں ووٹ کو بیچنا یا قومیت لسانیت کے نام پر ووٹ دینا مناسب نہیں ۔جماعت اسلامی نے دین دار دیانت دار وخدمت کے جزبے سے سرشار باکردار نوجوانوں کو الیکشن میں ٹکٹ دیا ہے جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے عوام اگر مسائل کا حل چاہتے ہیں تو اپنے اوپر مسلط مافیا سے نجات حاصل کریں اور اسمبلی میں اپنے ہی جیسے نیک صالح نوجوان انجینئرعبدالمجید بادینی کو بھیج دیں تاکہ پریشانی ومشکل سے نجات ملیں ۔