25جولائی کا دن کوئٹہ کے شہریوں کی حقیقی نمائندے کا کامیاب ہو کر عوام کی ترقی و خوحالی کے اسکیموں امن اور خوشحالی کا روبار و روزگار کی بحالی کے سلسلے میں بھر پور و عملی کردار ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں،عبدالخالق ہزارہ

  • July 10, 2018, 10:43 pm
  • National News
  • 32 Views

کوئٹہ (پ ر)ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئرمین و امیداوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 265و صوبائی اسمبلی پی بی27 عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کی نیندیں پارٹی کی مقبولیت و عوامی تائید و حمایت کی وجہ سے حرام ہو گئی ہے ان کی جلسے پارٹی کے خلاف تقاریر سے شروع ہو کر پارٹی رہنماؤں پر تنقید ختم ہو جاتی ہے انہیں مشورہ دیتا ہوں کہ ذہن پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں ان کی صحت و تندوستی ہمارے لئے بہترہے اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ انہیں مثبت فکر و سوچ عنایت فرمائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں رئیسا نی محلہ میں محمد حسین کی سربراہی میں معززین و معتبریں کوچہ ملا یعقوب اور درے کاکئی جانی میں اہلیان محلہ اور معززین کی جانب سے حمایت و تعاون کرنے والے اجتماعات جلسوں اور کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا علاوۃ ازیں پارٹی کے سیکرٹری جنرل و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی26 احمد علی کوہزاد اور امید وار برائے قومی اسمبلی این اے264 محمد رضا ہزارہ نے سردار سعادت علی ہزارہ کے دفتر میں محلہ خدابخش نزد اقبال آباد میں معززین و علاقہ کے کثیر تعداد میں حمایت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ25جولائی کا دن کوئٹہ کے شہریوں کی حقیقی نمائندے کا کامیاب ہو کر عوام کی ترقی و خوحالی کے اسکیموں امن اور خوشحالی کا روبار و روزگار کی بحالی کے سلسلے میں بھر پور و عملی کردار ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ کارنر میٹنگوں اور اجتماعات سے پارٹی رہنماوں محمد رضا وکیل عزیز اللہ ہزارہ مرزا حسین ہزارہ محمد یونس چنگیزی غلام مہدی محمد حسین ڈاکٹر اصغر چنگیزی عصمت یاری قادر علی عصمت علی ایڈووکیٹ ساحل ہزارہ بوستان علی کشتمند اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کوئٹہ شہر کے مسائل کے حل عوام کو درپیش مشکلات کے سلسلے میں پروگرام اور آئندہ5سال کیلئے لائحہ عمل دینا چاہئے ہم نے منشور کے مطابق انسانی حقوق تعلیم صحت بچوں کے مسائل محنت کشوں کیلئے پروگرام پیش کئے ہیں ہمیں یقی ن ہے ہمارے امیدواروں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ عوام کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کر کے پارٹی کے انتخابی منشور پر عمل درآمد کریگی۔ پارٹی ہر قسم کے لسانی‘ قومی اور مذہبی تعصبات سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہیں۔ ہمارے حلقوں کے عوام اور معیاری تعلیم اور مریض درست علاج و معالجے سے محرومی کا شکار ہے ہمیں بنیادی انسانی حقوق کے مسائل کا سامنا ہے یہاں کے لوگوں اور شہریوں کو ترقی سے محروم رکھا گیا ہے کھربوں روپے آئیں ہیں مگر یہاں لگتا ہے کہ چند لاکھ بھی خرچ نہیں کئے گئے لوگوں نے مذہب اور قومیت کے نام پر جس طرح لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا اپنے اثاثوں میں جس طرح اضافے کئے گئے اپنے عزیز و اقارب کو جس طرح نوازا گیا اس کی مثال ملنی مشکل ہے۔