بینرز اور پوسٹرز پھاڑنا غیر جمہوری عمل ہے ، راحیلہ درانی

  • July 10, 2018, 10:42 pm
  • National News
  • 99 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) بلوچستان صوبائی اسمبلی کی اسپیکر ،مسلم لیگ (ن) کی حلقہ این اے 265اور حلقہ پی بی 29کوئٹہ 4سے امیدوار راحیلہ حمید خان درانی نے کہاہے کہ میں ان دونوں حلقوں سے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہوں مگرا فسوس کا مقام ہے کہ میرے پوسٹرز اور بینرز کو پھاڑا جارہاہے ،یہ وہ کررہے ہیں جن کو اپنی شکست نظر آرہی ہے ،بلوچستان ایک روایتی اور قبائلی صوبہ ہے یہاں کے اپنے رسم ورواج ہیں میں بحیثیت خاتون ان دونوں حلقوں سے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی امیدوار کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہوں جمہوریت میں ہر کسی کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہے ،جمہوریت کے میدان میں مقابلہ کرنا چاہیے ،پوسٹرز اور بینرز پھاڑنا شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہے ،انہوں نے یہ بات منگل کے روز پی ٹی آئی کے رہنماء محمد سلیم جبار کی تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں شمولیت کے موقع پر مقامی ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس لہڑی ،مسلم لیگ (ن) کے کونسلر وحلقہ پی بی 28سے کوئٹہ 5کے نسیم الرحمن اور ممتاز قبائلی رہنماء میر دشتی خان جتک بھی موجود تھے،راحیلہ حمید خان درانی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) فیڈریشن کے حامی ونظریاتی جماعت ہے اور عوام کی بلا امتیاز خدمت کررہی ہے ،25جولائی کو آپ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے ضرور اپنا قیمتی ووٹ استعمال کریں اور شیر کے نشان پر مہر لگائیں ۔