سیاست میں رواداری جمہوریت کا حسن ہے ، سردار کمال بنگلزئی

  • July 10, 2018, 10:42 pm
  • National News
  • 58 Views

مستونگ(نامہ نگار) حلقہ پی بی 35 سے جمہوری وطن پارٹی کے نامزد امیدوار میر فتح محمد شاہوانی ایڈوکیٹ نے نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار کمال خان بنگلزئی کے حق میں دستبراری کا اعلان کیا اس موقع پر دونوں رہنماوں نے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا میرفتح ایڈوکیٹ اور سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا کہ یہ جمہوری عمل ہے اور جمہوریت کا حسن بھی یہی ہے کہ سیاست میں رواداری کو فروغ دینا ہے اور عوامی نمائندہ عوام کے حقوق کے ضامن اور خیر خواہ ہوتے ہیں میر فتح ایڈوکیٹ نے کہا کہ سردار کمال خان بنگلزئی ایک سنجیدہ سیاست دان ہے جس نے ہمیشہ بلاامتیاز عوام کی خدمت کی اسی وجہ سے میں ان سے متاثر ہوکر نہ صرف دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں بلکہ الیکشن کے دوران اپنے حامیوں کے ساتھ بھرپور حمایت اور تعاون کرونگا پریس کانفرنس کے دوران سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے اور یہی وژن لیکر ہم میدان میں آئے ہیں انہوں نے میر فتح ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میر فتح ایڈوکیٹ نے جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کرکے دستبرداری کا اعلان کیا اس کی اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائینگے کیونکہ اس نے بھی عوامی خدمت کے طور پر میدان میں قدم رکھا گیا تھا دریں اثنا سردار کمال خان بنگلزئی نے اس سے قبل تحصیل دشت میں انتخابی مہم کے دوران کلی عبدالقادر گرانی کری ڈھورمیں ڈپٹی چیرمین میرعبدالحمیدگرانی کی جانب سے جلسہ کمبیلامیں کارنر میٹنگ کے جلسہ سے کلی جمعہ خان دشت میں گل حسن گرانی غلام فاروق گرانی کی جانب سے کارنر میٹنگ اور قبائلی رہنما سومر خان بنگلزئی کی جانب سے سیاہ پشت دشت میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی مظلوم ومحکوم عوام کی ترجمانی کرنے والی پارٹی ہے پارٹی قائدین ہر فورم پر صوبے کی ترقی خوشحالی اور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ڈھائی سالہ دور حکومت میں صحت تعلیم بجلی مواصلات پانی کے منصوبوں پر پارٹی کے سابقہ منتخب نمائندوں نے اربوں کی لاگت سے رقم خرچ کیے گئے ہیں جس سے عوام مستفید ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اس موقع پر ملک یاسین بدوزئی میر عبدالحمید گرانی میر شاہ میر خان بنگلزئی عبدالرسول بنگلزئی کونسلر غلام مصطفے گرانی رحیم صیاد ڈاکٹر غلام فاروق بنگلزئی محمدافضل بنگلزئی کریم اسیر ضیائالحق گرانی ودیگر عمائدین نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مستونگ میں غلط افواہوں اور پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں ہمیں امید ہے کہ مستونگ کے عوام پچیس جولائی کے دن نیشنل پارئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے انشاء اللہ منتخب ہوکر علاقے میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے علاوہ ازیں انہوں نے کلی تیری میں اپنے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کیا۔