گملے کی پیداوار باپ پارٹی پانی نہ ملنے پر مرجھاجائیگی ، قادر بلوچ

  • July 10, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 72 Views

خاران(نامہ نگار).صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) قومی اسمبلی کے دو نشستوں حلقہ این اے دو سو اڑسٹھ اور این اے دو سو اکتر جنرل عبدالقادر بلوچ نے خاران کے صوبائی اسمبلی کی نشست سے دسبتردار اور قومی کی دونشستوں پر بھر پور الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ھیکہ فوجی بندہ ہوں اور فوج کے نظم و ضبط سے بخوبی واقف ہوں باپ والوں ایسے گملہ کے پھول ہیں جو پانی نہ ملنے سے مرجھا جاتے ہیں کچھ لوگ دائیں بائیں دیکھ کر غیر جمہوری طریقوں سے آنے کی جو ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے اور عوام ہی اپنے نمائندوں کا انتخاب کرینگے ان خیالات کا اظہار خاران میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما حاجی نثار آحمد/ حاجی ایوب مزارزئی/ غلام سرور بلوچ و دیگر بھہ موجود تھے جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی نشست سے دستبردار ہو رہا ہوں خاران کے عوام کو م امتحان میں ڈالنا نہیں چاہتا جبکہ خاران کے عوام قومی اسمبلی کی نشست پر مھجے جس طرع حوصلہ افزائی کرکے سپورٹ کر رہے وہ قابل تحسین ہے جنرل عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ پچیس جولائی کو کارکردگی کی بنیاد ووٹ لینگے اور انشاء4 اللہ عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرینگے۔