پشتون قوم ملک میں تیسرے درجے کے شہری بن کر زندگی گزار رہے ہیں، پشتونخوامیپ

  • July 10, 2018, 10:41 pm
  • National News
  • 117 Views

قلعہ عبداللہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر پی بی 21سے پارٹی کے نامزد امیدوار عبدالقہار خان ودان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری علاؤالدین کولکوال ، اعظم خان مسے زئی ودیگر مقررین نے انتخابی مہم کے سلسلے میں کلی ارمبئی مسے زئی، سل تھانہ ، کلی نوروز ، کلی جرنہ ونہ ، کلی زیارت میں عوامی جرگوں ، کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیور پشتون ملت کو اپنی قومی وحدت ،ملی واک اختیار اور اپنے وسائل پرقومی اختیار حاصل کرنے اور تیسرے درجے کی شہری کی حیثیت سے زندگی گزار نے کی صورتحال سے نجات حاصل کرنے کے کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخواوطن کے لاکھوں عوام آج بھی دیار غیر میں سخت محنت مزدوری کررہے ہیں کراچی اور ملک کے دیگر حصوں میں پشتون عوام سرومال کے سنگین مسئلہ سے دوچار ہے ایسی صورتحال میں پشتونخواوطن کے باشعور جمہوری ترقی پسند اور وطن پال سیاسی رہنماؤں وکارکنوں اور عوام کافریضہ ہے کہ وہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ملی شناخت ،اپنے قومی حقوق کی دفاع اور اپنے وسائل پر واک واختیار حاصل کرنے کیلئے پشتون قومی تحریک کے صفوں میں شامل ہوکر تاریخی جدوجہد کرے ۔انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے اپنے عوام کی خدمت اور پارلیمانی سطح پر صحیح معنوں ان کی ترجمانی کی ہے اور ہر شعبہ زندگی میں عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اوراور اس کے حل کیلئے اقدامات پشتونخوامیپ کے ممبران اسمبلی نے اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے رنگ ، نسل ، زبان ، قومیت سے بالاتر ہوکر ہر علاقے میں عوام کی خدمت کو بلاتفریق جاری رکھا ۔ قلعہ عبداللہ جیسے پسماندہ ضلع میں اس وقت 300کے قریب ڈیمز کی تعمیر کی گئی ، تعلیم کے شعبے میں سب سے بڑھ کر کیڈٹ کالج چمن کی تعمیرہے ، 25نئے پرائمری سکول کی قلعہ عبداللہ میں تعمیر کی گئی ،1200پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کرکے مڈل کا درجہ دیا گیا 8ہائی سکول تعمیر کےئے گئے ۔ 100سے زائد واٹر سپلائی کی تنصیب کی گئی ہے اور سب سے بڑھ کر امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا گیا جس کی صورتحال آج ہمارے عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے غیور عوام سے اپیل کی کہ وہ 25جولائی کو پشتونخوامیپ کے نامزدامیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پارٹی کے انتخابی نشان ’’درخت ‘ ‘ پر مہر ثبت کرے۔