عوام مفاد پرست سیاستدانوں کا احتساب کریں ، میر عبدالقدوس بزنجو

  • July 10, 2018, 10:40 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ ( آن لائن) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء حلقہ پی بی 44 آواران سے نامزد امیدوار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ان لوگوں کا محاسبہ کر دیا ہے جنہوں نے عوامی مینڈیٹ کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کیا ہم نے اپنے لوگوں کی طرز زندگی میں بہتری اور ان کے مسائل کے حل کا جو عہد کیا ہے اسے پورا کرنے کے لئے ہماری جہد جاری ہے علاقے کے عوام نے جس تعاون کیا مظاہرہ کیا وہ ہمارے لئے انتخابات سے قبل ہی بہت بڑی کامیابی ہے بلوچستان عوامی پارٹی صوبہ کے ہر فرد کی جماعت ہے یہی وہ پلیٹ فارم ہے جس سے بلوچستان کی آواز ملک بھر تک پہنچے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آواران میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام سے خائف عناصر آج الزامات کی سیاست کا سہارا لیکر اپنی گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ہم نے روزاول سے عوام کے حقوق کے تحفظ فلاح و بہبود اور بلوچستان کی ترقی کا جو عہد کیا تھا آج بھی اس پر قائم ہیں مگر جن لوگوں نے اقتدار کی آرائشوں پر عوام سے کئے گئے وعدوں کو قربان کیا وہ آج عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں انہوں نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات مفاد پرستی کی سیاست کرنے والوں کے محاسبہ کا باعث بنیں گے اہل بلوچستان نے یہ عہد کرلیا ہے کہ مفادات پرسودے بازی کرنے والوں کو مقدس ووٹ سے فیضاب نہیں ہونے دیں گے جو بلوچستان کے عام کی وسیع سیاسی بصیرت کا ثبوت ہے آواران کی عوام نے ہم پر پہلے بھی اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور آج ایک بار پھر ہماری کارکردگی کی بنیاد پر عوام ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو ہماری کامیابی نوید ہے ہمیں اپنے علاقے کے عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور ان کے اس تعاون کے ذریعے ہی ہم بھرپورکامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر ایوان میں آواران کی آواز بن کر جائیں گے ۔