مفاد پرست نوجوانوں کو قومیت کے نام پر ورغلارہے ہیں، میر سراج رئیسانی

  • July 10, 2018, 9:23 pm
  • National News
  • 110 Views

مستونگ (نامہ نگار) حلقہ پی بی 35 سے بی اے پی کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی این اے 267 سے نامزد امیدوار سردار نوراحمد بنگلزئی چیف آف بیرک نواب ظفراللہ خان شاہوانی نے کہا کہ 25 جولائی کو موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگا عوام سیاسی طور پر سنجیدہ ہوچکے ہیں آج شاہوانی قبیلے کے معزز قبائلی عمائدین کے جذبات کو دیکھ کر الیکشن قوم پرستوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا اور جس جذبے کے ساتھ لوگ ہمارے کارواں میں شمولیت اختیار کررہے ہیں انشائاللہ میں ان کے اعتماد کو کبھی ٹیھس نہیں پہنچاؤں گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھڈکوچہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سیخطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ میں جس میں آزاد امیدوار برائے پی بی 35 حاجی عبدالسلام شاہوانی نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے حق میں دستبردار ہوئے اور ملک تاج محمد شاہوانی سردار نور احمد بنگلزئی کے حق میں دستبردار ہوئے مقررین نے کہا کہ بی اے پی تعصب کی سیاست کو پسند نہیں کرتا ہمارے لئیے تمام اقوام کے بزرگ،نوجوان سب قابل احترام ہیں کچھ مفاد پرست لوگ اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے کے لیے نوجوانوں کو قومیت کے نام پہ ورغلا رہے ہیں مگر ان کو اپنی شکست نظر آہ رہے ہیں مستونگ کھڈکوچہ دشت کانک اور کردگاپ کے عوام نے مفاد پرستوں کو مسترد کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ترقی چاہتے ہیں پانچ سال اقتدار کے مزے لینے والے اب کس منہ سے عوام کے سامنے آ رہے ہیں ۔