مستونگ کے عوام آزما ئے ہوئے سیاستدانوں کو مسترد کردیں نوابزادہ میر شاہ دین خان شاہوانی

  • July 10, 2018, 9:11 pm
  • National News
  • 60 Views

مستونگ( پ ر) حلقہ35 PB مستونگ سے آزاد اُمید وار نوابزادہ میر شاہ دین خان شاہوانی نے ایک کارنر میٹنگ میں حلقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو 25 جولائی کے دن مستردکردیں اور بار با ر اُن کو نہ آزمائیں جو چہرہ بدل کر آتے ہیں اپنے لیے مالی فائدہ حاصل کریتے ہیں پہلے کی حکومتوں میں مستونگ کے عوام کو تعلیم صحت تعمیر ترقی سے دور رکھا حکمرانوں کے نالائقی کی وجہ سے مستونگ میں کوئی خاص ترقیاتی نہ ہوا اور مستونگ کئی سال پیچھے چلاگیا عوام 25 جولائی کو اپنا قیمتی ووٹ سے ایماندار قیادت لائے جو دن رات ہر مشکل وقت میں اپنے حلقے کے لوگوں کا بلا تفریق خدمت کریں نوابزادہ میر شاہ دین خان شاہوانی نے مزید کہا کہ منتخب ہوکر اسٹوڈنٹس کو اسکالر شپ دیں گے ،نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا بندوبست کریں گے مستونگ کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی ختم کریں گے اور میرئے گھر کے دروازے حلقہ کے لوگوں کے لیے پہلے آج اور آئندہ دن رات کھلے رہینگے 26 جولائی کی صبح P.B 35 مستونگ کے عوام کے لیے خوشحال مستونگ کا نوید لے کر طلوع ہوگا