عمران خان کی کرپشن کے خلاف چلائی گئی مہم نے رنگ لانا شروع کردیا ہے ،سردار یار محمد رند

  • July 10, 2018, 9:04 pm
  • National News
  • 79 Views

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہاہیکہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کی کرپشن کے خلاف چلائی گئی مہم نے رنگ لانا شروع کردیا ہے قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے والوں کا کڑا احتساب شروع ہوچکا ہے میاں نواز شریف کے بعد اب زرداری کی باری ہے زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنا پنڈورا بکس کھولنے کی نوید ہے پی ٹی آئی کی تبدیلی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ووٹروں نے اپنی نئی پرانی وابستگیاں تبدیل کرکے پی ٹی آئی کے نعرے کو تقویت دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جمایت کر رہے ہیں نصیرآباد تمبو چھتر ڈیرہ مراد جمالی میں عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں 25جولائی کو سیاسی یتیموں کو شکست اورتبدیلی کا یوم ہو گا ان خیالات کا اظہار نصیرآباد تمبو چھتر ڈیرہ مراد جمالی میں مختلف انتخابی کارنرز میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار یار محمد رند نے کہاکہ باریاں بدل کرکے اقتدار میں رہنے والوں کی باری باری کرپشن منظر عام پرآرہی ہے میاں نواز شریف کے بعد اب زرداری کی باری ہے زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنا پنڈورا بکس کھولے کا بے لگام کرپشن کا لوٹا پیسہ واپس لیکر ڈیم بنانے میں استعمال کیا جائے انہوں نے کہاکہ کچھی جھل مگسی اور نصیرآباد کی باشعور ہوچکی ہے بجلی کے کھمبوں ٹرانسفارمرز کی سیاست کو خرباد کردیا ہے اپنے حقوق کے حصول کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں 25جولائی کو عوام کو دھوکہ دینے والے سیاستدانوں کے احتساب کا دن ہوگا۔