نشنل پارٹی چلا ہوا کارتوس ہے ، نواب اسلم رئیسانی

  • July 10, 2018, 9:02 pm
  • National News
  • 210 Views

مستونگ(نامہ نگار) حلقہ پی بی 35 سے آزاد امیدوار چیف آف سراوان و سابق وزیراعلٰی نواب اسلم خان رئیسانی این اے 267 سے بی این پی کے نامزد امیدوار منظور بلوچ چیف آف علیزئی قبائل سردار احمد نواز علیزئی کہاکہ مستونگ کے عوام باشعور ہے انہیں اچھے اور برے کا تمیز کرسکتے ہیں نیشنل پارٹی چلا ہواکارتوس ہے اب عوام اس کے کسی بہکاوے میں نہیں آسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تربت کیچ یونیورسٹی لورالائی یونیورسٹی مستونگ یونیورسٹی سب کیمپس اور سبی کیمپس میرے وزارت اعلٰی کے دور کے منصوبے ہیں مگر نیشنل پارٹی غلط اور دروغ گوئی کا سہارا لیکر عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیئے ان تعلیمی منصوبوں کو اپنے انتخابی منشور اور پوسٹرز پمفلٹ کے ذریعے اپنے کھاتے میں ڈال کر شمارکررہی ہے مگر عوام کے سامنے ان کے کردار عیاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی شیخ تقی میں سردار احمد نواز علیزئی اور میر محمدایوب علیزئی کی جانب سے حمایتی پروگرام کے دوران عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد غفار علیزئی حاجی محمد حیات خان علیزئی ماسٹرمحمد خلیل علیزئی ماسٹر محمدعمر علیزئی ربانی علیزئی محمد وارث علیزئی سمیع اللہ علیزئی میر فیصل علیزئی عبدالخالق علیزئی اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ اس دوران ممتاز قانون دان محقق دانشور محمد اسحاق علیزئی ایڈوکیٹ نے بی این پی میں شمولیت بھی اختیار کی نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلی میں نے مستونگ کے عوام کی فلاح و بہبود صحت تعلیم پانی سمیت تمام بنیادی شعبوں میں بہتری کے لئے اربوں روپوں کے منصوبے دیئے میں زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتا ہوں آئندہ بھی عوام کے بنیادی شعبوں کی ترقی کیلئے جدوجہدکرتارہونگا،اور اسی لیئے مستونگ کے عوام کی پر زور اصرار پر میں نے کچھی بولان کے بجائے مستونگ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا مستونگ کے عوام نے مجھے ہمیشہ محبت دی میراحوصلہ بڑھایا اور مجھے منتخب کرکے وزیراعلی کی منصب تک پہنچایا مستونگ کے عوام کی بہت اصرار اور بے پناہ محبت کی وجہ سے میں مستونگ سے الیکشن میں حصہ لے رہاہوں انہوں نے کہا کہ کالجز و ہسپتال سمیت دیگر بنیادی شعبوں میں ترقیاتی کام کرنے کا میرا ہر گز مقصد نہیں کہ میں ان کاموں کے زریعے دوبارہ ووٹ مانگوں بلکہ یہ عوام کی بنیادی حق ہے میرا ہمیشہ یہ وژن رہاہے کہ مستونگ کے عوام کے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے، اور بنیادی سہولتیں عوام کو دی جائیں۔