بی این پی بڑی صعوبتوں و نامساعد حالات سے گزر کر بی این پی کے ورکرز اس حد تک پہنچ چکے ہیں

  • July 10, 2018, 9:02 pm
  • National News
  • 87 Views

خضدار ( نامہ نگار ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان و این اے 269و پی بی 40سے نامزد امیدوار سردار اخترجان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی روز اوّل سے بلوچستان میں قومی تشخص کی بحالی ساحل وسائل کی حق ملکیت واختیارات کی منتقل کی جد و جہد کررہی ہے بی این پی بڑی صعوبتوں و نامساعد حالات سے گزر کر بی این پی کے ورکرز اس حد تک پہنچ چکے ہیں، ہمارے کارکن کند بن کر ہی پارٹی کاز کو آگے بڑھارہے ہیں جن پر مجھے فخر حاصل ہے ، عوام کی خواہش پر بی این پی اور متحدہ مجلس عمل اتحاد کا انتخابی اتحاد عمل میں لایا گیا ہے ، میں اپنے ورکرز ، سپورٹرز اور بہی خواہوں سے کہوں گا کہ وہ 25جولائی کو پہلا مہر کتاب پر لگائیں ا ور کلھاڑا پر دوسرا مہر ثبت کرکے بی این پی اور ایم ایم اے کے اتحاد کو کامیاب بنائیں، انشاء اللہ 25جولائی کو جھالاوان میں تبدیلی کا آغاز اور استحصال کرنے والاطبقہ اور عوام دشمنوں سے نجات کا دن ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیرو زآباد خضدار اور جعفرآباد خضداراور نال میں تین انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ فیروز آباد میں ایم ایم اے اور بی این پی کے مشترکہ انتخابی جلسہ عام سے جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین ، پی بی 39کے نامزدا میدوار میر یونس عزیز زہری ، جسٹس ریٹائرڈ میر عبدالقادر مینگل ،مولانا جلیل احمد مردوئی مولانا محمودالحسن قمر، عبیداللہ مردوئی ، مولانا محمد صدیق مینگل و دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ جعفرآباد خضدار میں بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل پی بی 39کے نامزدامیدوارمیر یونس عزیز زہری ، میر عبدالرؤف مینگل ،جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی ،جے یوآئی خضدار کے جنرل سیکریٹری مفتی عبدالقادر شاہوانی ،میر محمد اکبر مینگل ، آغا سلطان ابراہیم ، ڈاکٹر محمد بخش مینگل ، سفر خان مینگل ، المنصور غلاما نی ، محمد صادق غلامانی و دیگر نے خطاب کیا ، نال میں جلسہ عام سے سردار اختر مینگل مولانا قمرالدین میر یونس عزیز زہری میر عبدالرؤف مینگل ، عبدالرب ، مولاناعبدالغفار بزنجو ، مولانارحمت اللہ مینگل ، حافظ سعیداحمد ودیگر مقررین نے خطاب کیا ۔اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل بی ایس او کے سابق چیئر مین واجہ لعل جان بارانزئی ، بی این پی کے مرکزی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر محمد زئی مینگل ضلع خضدار کے صدر آغا سلطان احمد بارانزئی ، ڈاکٹر عزیز احمد بلوچ ، ارباب محمد نواز مینگل ، بی این پی کے مرکزی رہنما طارق گنگو ، محمد خان مینگل و دیگر رہنماء بھی موجود تھے بی این پی کے قائد سردار اخترجان مینگل نے کہاکہ خضدار میں بی این پی کا متحدہ مجلس عمل کے ساتھ اتحاد جھالاوان کے عوام کی خواہشات پر بنایا گیا ہے اس تحاد کی کامیابی کے لئے دنوں جماعتوں کی لیڈر شپ اور کارکن جذبے کے تحت کام کررہے ہیں ہمیں توقع ہے کہ اس اتحاد کے نتائج کامیابی کی صورت میں سامنے آئیں گیاانہوں نے کہاکہ ہم نے بلوچستان کے حقوق کے لئے جدو جہد کرتے ہوئے گذاری ہے اس مقاصد کے لئے ہم نے سیاست کا کٹھن مراحل گزار ہے ہیں اس جدوجہد اور قربانیوں میں ہمار ے عزائم کبھی بھی پست نہیں ہوئے ، میں بی این پی کے کارکنوں سے کہوں گا کہ وہ 25جولائی کو گھروں سے باہر نکلیں حق رائے دہی پہلے اپنے اتحادی کتاب اور اس کے بعد کلھاڑا پر مہر ثبت کردیں ۔جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین اور پی بی 39سے نامزد امیدوار میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ جو اتحاد قائم کیا گیا ہے وہ خضدار و جھالاوان کے عوام کے مفاد عامہ کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے ،اس بار عوام دیانتدار اور امانتدار نمائندوں کو منتخب کرکے ووٹ کے ذریعے تبدیلی کا آغاز کردیں ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے کارکنان اس اتحاد پر کافی خوش اور پُرعزم دکھائی دے رہے ہیں ، پورے ضلع میں اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے بھر پور محنت کررہے ہیں ۔انشاء اللہ 25جولائی بی این پی اور ایم ایم اے کی کامیابی نوید لیکر آئیگا۔