اگر پاکستان سے اسلام کا تصور ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو قیام پاکستان مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجائیگا،مولانا عبدالغفور حیدری

  • July 10, 2018, 9:01 pm
  • National News
  • 59 Views

کوئٹہ(پ ر )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس عمل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وطن اور اسلام دشمن قوتوں کا راستہ روکیں گے اور وطن کی ایک ایک انچ کی تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرینگے ، اگر پاکستان سے اسلام کا تصور ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو قیام پاکستان مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجائیگا، اگر مغرب کی معیشت مضبوط بنیادوں پہ استوار ہے تو اس میں بنیادی کردار ہمارے اسلامی تعلیمات کا ہے کہ انہوں نے اسلامی تعلیمات سے اپنی معیشت کو اخذ کیا ہے ، اسلامی آئین کی تدوین اور ختم نبوت کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی ،ہر شہری کیلئے تعلیم علاج روزگار کی فراہمی تمام غیر ضروری ٹیکسوں کا خاتمہ اور عام افراد کیلئے بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی اور مناسب ترین قیمتوں کا مستقل تعین کرینگے، آزاد اور باوقار خارجہ پالیسی کی تشکیل برابری کی بنیاد پہ تمام ممالک سے تعلقات کا قیام اور عالم اسلام میں بلاک کی تشکیل اور مسلم اقلیتوں کے تحفظ کیلئے کاوشیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے ناشناس کالونی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پہ پیر طریقت مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے وطن اور اسلام دشمن قوتوں کا راستہ روکیں گے اور وطن کی ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرینگے انہوں نے کہا کہ یہ ملک قائم رہنے کیلئے بنا ہے ہر حال میں اسکی حفاظت کی جائیگی اسلام ہی اس ملک کا مقدر ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھی یہ ملک اسلام کے نام پہ قائم ہے اور اسلام ہی تمام قومیتوں کے درمیان بھائی چارگی محبت اور اخوت کی تلقین کرتا ہے ۔