نوازشریف کو سزا کے بعد اب دوسرے گاڈ فادر زرداری کی باری ہے، عمران خان

  • July 10, 2018, 8:26 pm
  • Breaking News
  • 119 Views

مانسہرہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سزا کے بعد اب دوسرے گاڈ فادر زرداری کی باری آرہی ہے۔

بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمعے کو نواز شریف اور مریم نواز لاہور آرہے ہیں اور تیاری ایسے کر رہے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں، قوم کا تین سو ارب چوری کرنے والوں کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر لوگوں کو جمع کیا جارہا ہے، کیا باپ بیٹی کشمیرفتح کرکے آرہے ہیں؟ انہیں تو عدالتوں نے اپنی صفائی پیش کرنے کے لیےدوسال موقع دیا جس کے جواب میں ایک قطری خط کے علاوہ کچھ نہیں دیا ان مجرموں کو اپنے چہرے شرم سے چھپانے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ اسکینڈل؛ آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے طلب
پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیا پاناما کا انکشاف اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا؟، جب نواز شریف دھاندلی میں پھنسا اس کی وجہ زرداری بنا، نوازشریف کے بعد چوروں کے دوسرے گاڈ فادر زرداری کی باری آنے والی ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امیرمقام نوازشریف کا بغل بچہ ہے، امیرمقام جیسے لوگوں کو ہم پچیس جولائی کو شکست دیں گے۔