برائیلر مرغی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • July 10, 2018, 8:23 pm
  • Business News
  • 366 Views

پولٹری ایسوسی ایشن نے برائیلر مرغی کی قیمت 12 روپے فی کلو کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، پنجاب کے نگراں وزیر لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ پولٹری انڈسٹری کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔

سرکاری اعلامیے کےمطابق پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کی قیمت میں 12روپے فی کلو کمی کا اعلان وزیرلائیو اسٹاک پنجاب میاں نعمان کبیر سے ملاقات میں کیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مرغی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے، خلیجی ممالک نے پاکستان کو برڈ فلو سے مکمل محفوظ ملک قرار دیا ہے، پولٹری ایسوسی ایشن خلیجی ممالک میں برآمدات پر خصوصی توجہ دے