بلوچستان کے زخم بہت گہرے ہے اور پیپلزپارٹی ہی بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھے گی،بلاول بھٹو زرداری

  • July 9, 2018, 11:22 pm
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زخم بہت گہرے ہے اور پیپلزپارٹی ہی بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھے گی،آغاز حقوق بلوچستان پیکج کو دوبارہ بحال کیا جائے گاپیپلزپارٹی بلوچستان کے عوام کی بنیادی مسائل کا حل چاہتی ہے پارٹی بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے گی۔یہ بات انہوں نے پیر کی رات بلوچستان صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 264کے امیدوار لالا یوسف خلجی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 25کے امیدوار شریف خان توخئی کے انتخابی مہم کے سلسلے میں ہولو گرام کے ذریعے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسہ سے لالا یوسف خلجی اور شریف خلجی نے بھی خطاب کیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا بڑا صوبہ ہے بلوچستان کے پہاڑوں سے ملک کو گیس فراہم ہو رہا ہے آج بلوچستان کی عوام بے یقینی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان کو ساتھواں این ایف سی ایوارڈ دیاپیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان پیکیج دیاپیپلزپارٹی نے سی پیک کا معاہدہ بلوچستان کے لیے کیالیکن میاں شریف نے سی پیک روٹ تخت رائیونڈ منتقل کیا۔انہوں نے کہا کہ عالمدار روڈ سانحہ کے بعد ہم نے بلوچستان میں اپنی حکومت ختم کردی تھی لیکن میاں شریف اور اس کے اتحادی سول ہسپتال اور پولیس لائن جیسے بڑے سانحات کے بعد بھی اقتدار کے مزے لوٹتے رہے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر تمام سیاسی جماعتوں کا ایک پارلیمانی کمیشن قائم کرے گی جو بلوچستان کے معاشی اور اور امن کے مسائل کی حل کے لیے ایک جامع پروگرام تیار کرے گی آغاز حقوق بلوچستان پیکج کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے عوام کی بنیادی مسائل کا حل چاہتی ہے بلوچستان کے عوام کو دہشت گردی جیسے مسئلے کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہیں پیپلزپارٹی بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے گی ہم اقتدار میں آکر غریب خاندانوں کو بے نظیر فوڈ کارڈ مہیا کرے گے بے نظیر فوڈ کارڈ سے غریب خاندانوں کو راشن سستے داموں میں ملے گے اقتدار میں آکر ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو وسیع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک خوشحال بلوچستان اور پر امن پاکستان دیکھنا چاہتی ہے جس کے ہم نے انقلابی پروگرام ترتیب دیا ہے یہ ترقی اور خوشحالی تب ممکن ہے جب عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں بلوچستان کے عوام شہید زوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریہ کا ساتھ دیں اور میرا ساتھ دیں بلوچستان کے غیور عوام 25 جولائی کو تیر پر مہرلگا کر اپنے روشن مستقبل کا اصولی فیصلہ دیں۔جلسے سے لالا یوسف خلجی اور شریف خان خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ملک میں جمہوریت کے قیام کیلئے پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی برسراقتدار آئی تو عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ’’تیر‘‘ کے نشان پر مہر لگاکر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں انشاء اللہ پیپلز پارٹی عوام کومایوس نہیں کریگی۔