عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کاستعمال کریں، قادر بلوچ

  • July 9, 2018, 11:14 pm
  • Election 2018
  • 342 Views

خاران(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ میرے مدمقابل جو امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ ماضی میں علاقے کے نمائندے رہے ہیں مگر اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ عوام کارکردگی کے بنیاد پر اپنا ووٹ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ انتخاب میں اجتماعی اسکیموں کا جال بچھیایا ہے جن کے ثمرات سے علاقے کے عوام مستفید ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران سٹی میں حاجی محمد ایوب مزارزئی کے رہائش گاہ پر اجتماع سمیت مختلف علاقوں کلی کوردان کلی سراوان کلی میرین قلات خاران سٹی میں اپنے حمایتی پروگام سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر شفیع محمد حسین زء محمد عمر . شفیع محمد. عبدالرب چنال . محمد خان .حزب اللہ .عباداللہ غلام مصطفی . یوسف علی . واحد بخش . شہزاد احمد . صالح محمد .ملا محمد نصیر . محمد اسماعیل .محمد اقبال . غلام اللہ . محمد اسلم.ہدایت اللہ. عطاء4 اللہ.امان اللہ. نور محمد . محمد انور . عبدالباقی .عبدالباری. عبدالمالک.شاہ فیصل. مراد بخش. نصراللہ . ولی محمد کلی نے جنرل عبدالقادر بلوچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔