ڈاکٹراسحاق بلوچ کا سردارفتح محمدحسنی کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ

  • July 9, 2018, 11:13 pm
  • Election 2018
  • 140 Views

خاران(نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے مرکزئی رہنما سردار آصف شیر جمالدینی اوع الفتح پینل کیسربراہ سردار فتح محمد محمد حسنی ڈاکٹر اسحاق بلوچ نے خاران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 42ڈاکٹر اسحاق بلوچ الفتح پینل کے امیدوار کے سردار فتح محمد کے حق میں دستبردار ہونگے۔ جبکہ الفتح پینل پی بی 29 کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے امیدوار نیاز بلوچ اور پی بی 30 کوہٹہ سے عطاء بنگلزئی کو سپورٹ کریگی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ ہمارا یہ اتحاد صرف ایم پی اے کے انتخاب تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ہم ایم این اے اور آئیندہ لوکل باڈیز کے انتخابات میں بھی ساتھ ملکر جدوجہد کرینگے۔ اور کامیابی کی صورت میں تمام اتحادیوں کے ساتھ ملکر عومی مفادات کے لیئے کام کرینگے۔ چونکہ ہماری سوچ اور فکر یکساں ہے نیشنل پارٹی ایک قومی پارٹی ہے اتحاد اور اتفاق کی صورت میں مخالفین کو ٹف ٹائم دینگے۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامن انتخابات چاہتے ہیں۔رخشان ریجن میں ایک قوت کے طور پر آگے آینگے۔ خاران کے علاوہ چاغی اور نوشکی میں بھی ہمارا اتحاد پہلے سے ہی ہوچکا ہے۔اور اس اتحاد کے حوالے سے عوام کی حقوق کا دفاع کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں نہ صرف دوسرے شعبوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دی گئی بلکہ خصوصا تعلیم کے شعبے میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹیوں کی تعداد کو بڑھا کر تعلیمی انقلاب برپا کردیا ہے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور الفتح پینل مشترکہ طور پر صوبائی اسمبلی کے لئے کسی امیدوار کی حمایت کا اعلان کرینگے۔