اقتدار میں آکر کرپشن کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرینگے، مولانا حیدری

  • July 9, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ(پ ر )جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ومجلس عمل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر ہر طرح کی سیاسی معاشی اور معاشرتی کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے مزید قانون سازی اور ٹھوس عملی اقدامات ایجنڈہ ہیں، استثنائی اور صوابدیدی اختیارات اور بغیر آڈٹ فنڈز کے خاتمے پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے، بے زمین کسان وہاری کیلئے بلامعاوضہ زمین،بلا سود زرعی قرضوں اور ٹیکسوں کی کم شرح پہ مبنی زرعی اصلاحات کا اجراء اور عام کاشتکاروں کیلئے بجلی پانی ڈیزل بیج وکھاد وزرعی ادویات کی سستے داموں فراہمی ممکن بنائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنہ اوڑک، کلی سرہ غڑگئی ودیگر مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،انہوں نے کہا کہ غیر طبقاتی نظام تعلیم قومی زبان کی ترویج علاقائی زبانوں کی ترقی اور اعلی تکنیکی تعلیم کیلئے طلباء وطالبات کو یکساں مواقع فراہم کرینگے جبکہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرینگے ،انہوں نے کہا کہ ہر فرد کیلئے جگر، سرطان، تب دق سمیت پانچ مہلک بیماریوں کا ملک گیر مفت علاج اور تحصیل وضلعی اسپتالوں کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائینگے ،انہوں نے کہا کہ تعلیم روزگار کھیل رضاکاریت اور پالیسی سازی میں نوجوانوں کیلئے اعتماد افزاء اقدامات اور قومی پالیسیوں کی تشکیل وعملدر آمد میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرینگے ۔